کشیدگی بڑھی تو ایران عالمی تیل منڈیاں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، باقر رضا نقدی

Wait 5 sec.

تہران(19 اپریل 2026): سینئر ایرانی کمانڈر اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر جنرل محمد رضا نقدی نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ایران عالمی تیل کی منڈیوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ ایران کو خطے میں مکمل فوجی برتری حاصل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے ابھی تک اپنے سب سے تباہ کن ہتھیار استعمال نہیں کیے اور بہت سے اہم اہداف کو اگلے مراحل کے لیے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں تیل کی پیداوار کو مستقل طور پر روکنے کی طاقت رکھتا ہے، جو عالمی معیشت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔امریکی فوجی طاقت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ایرانی بیلسٹک میزائل امریکی طیارہ بردار جہاز کے ڈیک پر لگ جائے تو اس پر موجود تمام طیارے سمندر میں جا گریں گے اور ہزاروں ٹن گولا بارود پھٹنے سے ایسی تباہی ہوگی جو امریکا کے لیے "قومی المیہ” بن جائے گی۔جنرل نقدی نے مزید کہا کہ ایران کی اصل طاقت اس کی زمینی افواج ہیں جو ابھی تک جنگ کے میدان میں نہیں اتریں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر خطے میں امریکی اڈے ختم نہ کیے گئے تو ایرانی افواج خود جا کر انہیں نیست و نابود کر دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے، اسی لیے دشمن کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔