تمل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع کے والپرائی پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کیرالہ سے آنے والی سیاحوں کی وین گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 9 اساتذہ کی موت ہو گئی جب کہ ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔تمل ناڈو میں دردناک سڑک حادثہ، 2 بسوں کی ٹکر میں 7 افراد جاں بحق، 40 زخمی افراد میں کچھ کی حالت سنگینبتایا جارہا ہے کہ وین میں 13 افراد سوار تھے، یہ سبھی کیرالہ کے ملپورم ضلع کے رہنے والے تھے جو والپرائی گھومنے آئے تھے اور واپس ٹوٹتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ خبروں کے مطابق وین جب والپرائی- پولاچی پہاڑی سڑک سے نیچے اتررہی تھی، تبھی 13ویں ہیئرپین موڑ پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ اس کے بعد وین بیریئر سے ٹکرائی اور گہری کھائی میں گرگئی۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی پوری طرح سے تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں 7 خواتین اور ایک مرد شامل تھے۔ ایک اور زخمی شخص بعد میں پولاچی کے سرکاری اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر کھائی سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن انجام دیا۔تمل ناڈو اور کرناٹک میں المناک سڑک حادثے، 8 افراد کی موت، کئی زخمی، اسٹالن کا اظہارِ افسوس ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیوں میں کچھ ملپورم کے ایک اسکول کے اساتذہ تھے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے تمل ناڈو کے اس علاقے میں پہنچے تھے۔ انہوں نے پہلے اتھیراپلی واٹرفال کا دورہ کیا اور پھر والپرائی کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد اسکول میں سرپرستوں اور مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ کیرالہ پولیس نے کہا کہ وہ تمل ناڈو پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔தமிழ்நாட்டின் கோயம்புத்தூரில் நிகழ்ந்த விபத்தை அறிந்து மிகுந்த வேதனையடைந்தேன். இந்த விபத்தில் தங்கள் அன்புக்குரியவர்களை இழந்தவர்களுக்கு எனது ஆழ்ந்த இரங்கல்களைத் தெரிவித்துக்கொள்கிறேன். காயமடைந்தவர்கள் விரைவில் குணமடைய பிரார்த்திக்கிறேன்: பிரதமர் @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) April 17, 2026اس دردناک واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے اور انہوں نے متوفیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ پولیس فی الحال حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔