دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، گرمی سے ملی راحت ملی، آئی ایم ڈی کا الرٹ جاری

Wait 5 sec.

 قومی راجدھانی علاقہ کے لوگوں نے درجہ حرارت میں اچانک اضافہ اور پھر شدید دھوپ اورگرمی کے درمیان جمعہ کو غیر معمولی طور پر ابر آلود آسمان دیکھا اور خوشگوار موسم کا نظارہ کیا۔ دریں اثنا ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے قومی راجدھانی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ ہفتہ (18 اپریل) کو راجدھانی میں موسم خوشگوار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شہر کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اطلاع دی ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس سیزن میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔دہلی-این سی آر میں پھر بدلا موسم کا مزاج، آندھی-بارش اور بجلی کا الرٹ جاری، کچھ مقامات پر بوندا باندی شروعدہلی- این سی آر میں آج کا موسم لوگوں کو راحت دینے والا رہے گا۔ آسمان ابر آلود رہے گا۔ ہفتہ کی صبح 6 بجے درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہا۔ قومی راجدھانی علاقہ میں 8 فیصد بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہفتہ کو ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد رہنے کا امکان ہے، وہیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے والی ہیں۔درجہ حرارت کے بارے میں بات کی جائے تو دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری کے آس پاس رہے گا جس سے شام کو ٹھنڈک محسوس ہونے والی ہے۔ موجودہ حالات کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرین موسمیات نے کہا کہ ابر آلود موسم کی وجہ مغربی راجستھان اور پڑوسی ملک پاکستان کے اوپر طوفانی گردش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے دھول کے ذرات دہلی-این سی آر کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس سے ہوا میں دھول کی تہہ بن رہی ہے اور ہوا کا معیار خراب ہو رہا ہے۔دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم ہوا خوشگوار، لوگوں کو گرمی سے ملی راحتماہرین کے مطابق راجستھان کے سری گنگا نگر، ہنومان گڑھ، چورو اور بیکانیر جیسے علاقوں میں جمعرات کو ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی سرگرمی سے دہلی کے موسم پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ جمعہ کی شام اچانک موسم کا مزاج تبدیل ہونے کے بعد راجدھانی موسم کی گڑبڑی کی وجہ سے فضائی خدمات پر اثر پڑا۔ اس دوران کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا وہیں انڈیگو نے مسافروں کو تاخیر اور نظام الاوقات میں تبدیلی کی وارننگ دیتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انڈیگو نے کہا کہ ہم محفوظ اور ہموار طور سے آپ کو منزل تک پہنچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ مسافروں کو اپنی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعہ پرواز کا اسٹیٹس چیک کرتے رہنا چاہئے۔ ایئر لائن نے مسافروں کو یقین دلایا کہ اس کی ٹیمیں متاثرہ مسافروں کی مدد کر رہی ہیں اور جیسے ہی موسم بہتر ہوگا آپریشن معمول پر آجائے گا۔