یورینیم ہماری سرزمین جتنا مقدس ہے، کہیں منتقل نہیں ہوگا، ایران

Wait 5 sec.

تہران (18 اپریل 2026): ایران نے افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی۔ایران نے افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ یورینیم ہماری سرزمین جتنا مقدس ہے، کہیں منتقل نہیں ہوگا۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’افزودہ یورینیم ہمارے لیے ایرانی سرزمین کی طرح مقدس ہے اور اسے کسی بھی حالت میں کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔‘‘ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تہران افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کو قبول نہیں کرے گا، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے معاہدے یا وعدے کی تردید کی ہے۔چین ایران کی افزودہ یورینیم تحویل میں لینے کے لیے تیار ہے، ایسوسی ایٹڈ پریسرضائی نے الجزیرہ مباشر سے گفتگو میں کہا کہ تہران افزودگی کو صفر کرنے یا اپنے پُرامن جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق کسی بھی تجویز کو ’’دوٹوک انداز میں مسترد‘‘ کرتا ہے، کیوں کہ اسے وہ ایک اسٹریٹجک سرخ لکیر سمجھتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم ذخیرہ حوالے کر دے گا، اور جمعہ کے روز ایک بیان میں انھوں نے لکھا کہ ’’امریکا تمام جوہری مواد حاصل کر لے گا۔‘‘