ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان میں 10روزہ جنگ بندی کا اعلان

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے رہنماؤں نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ابھی لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے 10 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی امریکی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہو گی دونوں ممالک 34 سالوں میں پہلی بار واشنگٹن میں مارکو روبیو سے ملے، جےڈی وینس اور مارکو روبیو کو دیرپا امن کیلئے اسرائیل اور لبنان سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 9جنگوں کو حل کرانا میرے لیے اعزاز ہے اور یہ 10ویں جنگ ہے آئیں اسے ختم کرائیں۔لبنان میں جاری تنازع امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی وسیع تر کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، جو 28 فروری کو شروع ہوئی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ منگل ایران کے ساتھ 14 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو اسرائیل پر بھی لاگو ہوتی تھی، لیکن واشنگٹن اور تہران اسلام آباد میں ہفتے کے اختتام پر ہونے والے مذاکرات میں مستقل امن معاہدے پر متفق نہ ہو سکے تھے۔ایران اور ثالث کا کردار ادا کرنے والا پاکستان اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ لبنان بھی جنگ بندی کا حصہ ہے، جب کہ امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ حزب اللہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی سب سے اہم پراکسی قوت ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر بدھ کو تہران پہنچے ہیں۔