’امریکی نائب صدر چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں‘

Wait 5 sec.

امریکی نائب صدر جےڈی وینس وفد کیساتھ چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔یہ بات ٹرمپ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں موجود نیویارک پوسٹ کی نمائندہ سے گفتگو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہونے پر سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملنے کو تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گے یہ کوئی کھیل نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت مجھ سے ملناچاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔امریکی طیارےالجزیرہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 6 امریکی فوجی طیارے پاکستان کے ایئربیس پر اتر چکے ہیں۔ پرواز سے باخبر رہنے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی وفد کی متوقع آمد سے قبل کم از کم چھ امریکی سرکاری طیارے مواصلاتی آلات، موٹر کیڈ سپورٹ اور اضافی سامان لے کر اترے۔ان میں سے کم از کم دو طیارے آج اتر چکے ہیں جبکہ باقی چار پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اترے ہیں۔ایران کا انکارایران نے امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں، واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں ہے، امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا، امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے نتائج بھی بہتر نہیں ہوں گے۔ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی غلطیوں کا تسلسل خطے کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، غلط پالیسیوں سے کبھی مثبت نتائج نہیں نکل سکتے، امریکا کی روش خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے رہی ہے۔