خلیجی ملک کا تیل سے متعلق بڑا اعلان

Wait 5 sec.

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ کویت نے تیل کی ترسیل کے وعدے پورے نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بلوم برگ کے مطابق آبنائے ہرمز بند ہونے پر کویت نے تیل ترسیل کے معاہدوں سے معذوری ظاہر کر دی۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی معطل ہونے سےتیل سپلائی متاثر ہوئی ہے جس سے عالمی منڈیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور کویت کا فیصلہ تیل برآمدات پر بڑے اثرات ڈال سکتا ہے۔ایران جنگ نے امارات کے تیل و گیس کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے، جو ڈالر آمدن کا ایک بڑا ذریعہ تھا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جنگ کے دوران مالی سہارا حاصل کرنے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے، یو اے ای کو ایران جنگ کی وجہ سے بحران کا خدشہ ہے جس پر وہ مالی لائف لائن کے حصول پر غور کر رہا ہے۔