بیجنگ: چین نے ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کو زبردستی روکے جانے پر شدید تشویش ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ فریقین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے ذمے دارانہ انداز میں کام کو جاری رکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے امریکا ایران کے درمیان ہونے والے ممکنہ مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران نے امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں، واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں ہے، امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا، امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے نتائج بھی بہتر نہیں ہوں گے۔ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی غلطیوں کا تسلسل خطے کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، غلط پالیسیوں سے کبھی مثبت نتائج نہیں نکل سکتے، امریکا کی روش خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے رہی ہے۔باہر سے سخت، اندر سے محتاط: وال اسٹریٹ جرنل نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیاوزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے اقدامات خطے میں استحکام کی بجائے بحران بڑھا رہے ہیں، امریکا میڈیا کے ذریعے متضاد بیانات دے رہا ہے جب کہ ہم نے ایک ہی مؤقف رکھا ہے، ہماری شرائط لاجک پر مبنی ہیں اور کچھ میڈیا ایسا دعویٰ کر رہا ہے جس کا اصل سے کوئی تعلق نہیں۔