ای وی ایم کے بٹن پر سیاہی، گوند یا عطر لگانا ہوگا جرم، پریزائڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات جاری

Wait 5 sec.

انتخابی ریاست مغربی بنگال میں ووٹنگ سے ایک دن قبل ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے 1951 کے عوامی نمائندگی ایکٹ کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیدار، پارٹی کارکنان اور حامی جو متعلقہ انتخابی حلقہ کے ووٹر نہیں ہیں، اور جنہیں باہر سے لایا گیا ہے، انہیں انتخابی مہم کی میعاد ختم ہونے پر فوری طورسے انتخابی حلقے سے باہر نکل جانا چاہئے۔ یعنی ووٹنگ سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی حلقے سے غیر مقامی افراد کو باہر جانا ہوگا۔اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں سخت نگرانی، 327 کروڑ کی غیر قانونی اشیاء ضبطچیف الیکٹورل آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر کی جانب سے کسی بھی طرح کی لاپرواہی، بدسلوکی، تفریق یا ناکامی کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا، قانون اور لاپرواہی کی سنگینی کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے چند ہدایات جاری کی ہیں۔ ای سی آئی کے افسران کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام پریزائڈنگ افسران کو حکم دیا ہے کہ جاری کی گئی ہدایات کو یقینی بنائیں۔ای سی آئی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ای وی ایم کے بٹن پر سبھی امیدوار واضح طور پر دکھائی دیں اور کسی بھی بٹن کو ٹیپ، گوند یا کسی دیگر چیز سے ڈھکا نہ جائے۔ اسی طرح بیلیٹ یونٹ کے امیدوار بٹن پر کوئی رنگ، سیاہی، عطر یا کوئی گیلی چیز نہ لگائیں جس سے ووٹنگ کی رازداری متاثر ہو۔ اگر ایسا معاملہ سامنے آتا ہے تو پریزائڈنگ آفیسر فوری طور سے سیکٹر آفیسر یا الیکٹورل آفیسر کو اطلاع کریں گے۔ ایسے سبھی معاملے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے چھیڑ چھاڑ یا رکاوٹ کے تحت آئیں گے جو ایک انتخابی جرم ہے۔ ایسے کسی بھی معاملے میں ای سی آئی قصورواروں کے خلاف بلا جھجک مجرمانہ کارروائی کرے گا اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ووٹنگ بھی کرائی جا سکتی ہے۔