نیویارک (22 اپریل 2026): اقوام متحدہ نے جنگ بندی میں توسیع کے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے۔سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارت کاری کے لیے موقع پیدا ہو گیا ہے، فریقین سے جنگ بندی کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی سے گریز کی اپیل کی جاتی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پائیدار حل کے لیے بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ امید ہے کہ مذاکرات جامع اور دیرپا حل کی راہ ہموار کریں گے۔آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کی تو ایران سے ڈیل نہیں ہو پائے گی، ٹرمپواضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے، ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر حملے دوبارہ مؤخر کر دیے، مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کر رہا ہوں، ہمیں کہا گیا ہے کہ ایران پر ابھی حملہ نہ کریں۔انھوں نے کہا میں نے امریکی فوج کو حملے کی بجائے ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے، ایران پر حملے روکے تاکہ ایران کے قائدین کوئی تجویز دیں، جنگ بندی کو اس وقت تک توسیع دیتے رہیں گے جب تک ایران کی تجاویز پیش نہیں کی جاتیں، جنگ بندی تب تک رہے گی جب تک بات چیت کسی نہ کسی طریقے سے مکمل ہو جاتی ہے۔