پیرا گلائیڈرعمارت کی چھت سے ٹکرا گیا، حادثے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

Wait 5 sec.

اینِسکلن : شمالی آئرلینڈ کے علاقے فرمینا میں ایک پیراگلائیڈر لگژری ہوٹل کی چھت سے ٹکرا کر بلندی سے گر پڑا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص فضا میں پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے لوف ایرن گالف ریزورٹ کی عمارت سے ٹکرا جاتا ہے۔عمارت کی چھت سے ٹکرانے کے بعد وہ پھسلتا ہوا نیچے کی جانب آیا اور چھت کی ڈھلوان کے آخری سرے پر اٹک گیا۔خوش قسمتی سے وہ مزید نیچے گرنے سے محفوظ رہا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد کیلیے اسپتال روانہ کردیا گیا۔PARAGLIDER CRASHES Footage shows the last moments in the air when he was paragliding around the Lough Erne Resort in Co. Fermanagh. Specialist rescue teams from Northern Ireland Fire and Rescue Service & Northern Ireland Ambulance Service. He was Rescue from the roof and… pic.twitter.com/W4QCEgdTKy— NI Emergency Response Vids (@NiResponsevids) December 28, 2025 واقعے کے بعد ہوٹل کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال اس شخص کے زخموں کی نوعیت یا شدت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں 59 سالہ فلپ ایرک ہیگلر اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب ایک ہینگ گلائیڈر ان کے پیرا گلائیڈر سے ٹکرا گیا تھا۔ہینگ گلائیڈر ایک انسٹرکٹر کے کنٹرول میں تھا، جن پر بعد ازاں غفلت کے باعث قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، یہ جان لیوا تصادم کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہو گیا تھا۔