’نئے سال میں بھی راہل گاندھی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے‘، کانگریس کا وعدہ

Wait 5 sec.

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئے سال کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ کچھ ویڈیوز گزشتہ سال سے جڑی ہوئی ہیں، جس کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ پارٹی اور اس کے سرکردہ لیڈران نے عوام کی حمایت میں کس طرح آوازیں بلند کیں۔ کچھ سوشل میڈیا پوسٹ نئے سال، یعنی 2026 سے متعلق عزائم پر مبنی ہیں۔ ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر ایک ویڈیو میں کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نئے سال میں بھی عوام کے حقوق کی حفاظت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ویڈیو کا کیپشن ہے ’ناانصافی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی‘۔अन्याय के खिलाफ लड़ाई जारी रहेगी ✊ pic.twitter.com/cVQCJTLDmQ— Congress (@INCIndia) January 1, 2026اس ویڈیو میں راہل گاندھی کو مختلف مسائل اور مصیبتوں کا سامنا کرنے والے کنبوں سے ملاقات کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں اور بیک گراؤنڈ سے آ رہی آواز بتا رہی ہے کہ ’’راہل گاندھی نے ہمیشہ ملک کو بیدار کرنے کا کام کیا ہے۔ ہر ایشو پر حکومت کو متنبہ کرنے کا کام کیا ہے۔‘‘ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’’2025 میں راہل گاندھی جی پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے متاثرین سے ملے۔ پونچھ میں متاثرہ کنبوں سے ملے، ان کی ہمت بڑھائی۔ پنجاب میں سیلاب متاثرہ کنبوں سے مل کر ان کا درد بانٹا۔ ہری اوم بالمیکی کے کنبہ کو انصاف کی امید دلائی۔‘‘ویڈیو میں انتخابات کے دوران مبینہ طور پر ووٹ چوری کیے جانے کا ذکر بھی کانگریس نے کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ راہل گاندھی نے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ووٹ چوری کا انکشاف کیا۔ انھوں نے نفرت کو شکست دینے کے لیے دلوں میں محبت کی دکان کھولی۔‘‘ آئندہ سال کے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’’نئے سال میں بھی راہل گاندھی اسی طرح آپ کے حقوق کی حفاظت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ناانصافی اور استحصال کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے۔‘‘नए साल की शुभकामनाएं pic.twitter.com/1LhqHfqSXw— Congress (@INCIndia) January 1, 2026ایک دیگر ویڈیو میں کانگریس نے نئے سال کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہے، اور اس ویڈیو میں بھی پُرجوش راہل گاندھی کو عوام کے درمیان مسکراتے چہرے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’’نیا سال نئی امیدیں لے کر آیا ہے۔ امید خوشحالی کی، امید مساوات اور انصاف کی، امید ایک بہتر کل کی۔ امید ایک ایسے ہندوستان کی جہاں نفرت کا بازار نہیں، صرف محبت کی دکان ہو۔‘‘