ممبئی کے مایہ ناز کرکٹر سرفراز خان نے 2025 کا اختتام آج دھماکہ دار انداز میں کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بہترین تحفہ دیا ہے۔ وجئے ہزارے ٹرافی میں 2025 کے آخری دن انھوں نے طوفانی سنچری بنائی اور اس دوران 14 چھکے و 9 چوکے لگائے۔ سرفراز کی یہ سنچری جئے پور میں گوا کے خلاف ہو رہے میچ کے دوران آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز نے ارجن تندولکر کی گیندوں پر بھی خوب دھنائی کی۔ سرفراز خان کی شاندار اننگ کی بدولت ہی ممبئی کی ٹیم 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 444 رن بنانے میں کامیاب ہو پائی۔ Sarfaraz Khan Madness in Vijay Hazare Trophy against Goa Runs - 157Balls - 75Strike rate - 2104/6 - 9/14 He was brought by CSK for IPL 26 for just 75 lakh. Hope he will get to play some matches. I am sure he will definitely create an impact pic.twitter.com/8XBHSyft5Z— Tejash (@Tejashyyyyy) December 31, 2025سرفراز خان نے گوا کے خلاف محض 75 گیندوں میں 157 رنوں کی اننگ کھیلی۔ 2019 سے بھی زیادہ کی اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی اس اننگ میں انھوں نے 16 گیندوں کو ہوا میں تیراتے ہوئے باؤنڈری کے پار پھینکا۔ نصف سنچری تو انھوں نے محض 15 گیندوں میں بنا لی تھی، اس کے بعد 57 گیندوں میں سنچری مکمل کی، اور پھر اس کے بعد 18 گیندوں میں ہی 57 رن بنا ڈالے۔ لسٹ ’اے‘ کرکٹ میں یہ سرفراز خان کی تیسری سنچری ہے۔ SARFARAZ KHAN SMASHED 157 RUNS FROM 75 BALLS IN VIJAY HAZARE TROPHY - The Super King boy. pic.twitter.com/u4agOs9HqC— Johns. (@CricCrazyJohns) December 31, 2025گوا کے خلاف طوفانی سنچری بنا کر سرفراز خان نے نہ صرف 2025 کا اختتام شاندار انداز میں کیا، بلکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرس کو بھی ایک پیغام بھیج دیا ہے۔ دراصل ہندوستانی سلیکٹرس جلد ہی نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری ماہ میں ہونے والی یک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کرنے والے ہیں۔ سرفراز کی سنچری کے بعد یقیناً سلیکٹرس کے ذہن میں ان کا نام بھی آئے گا۔