پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملہ، صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، روسی صدر پیوٹن سے اچھی بات چیت ہوئی ہے تاہم یوکرین میں امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کا الزام لگایا تھا۔روس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔یوکرین کا صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر بڑا حملہ، روس کا دعویٰروسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔