ماسکو (30 دسمبر 2025): روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرسمس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو تحائف دیے زیلنسکی کو حیرت انگیز تحفہ ملا۔دنیا بھر میں عیسائیوں کا مذہبی تہوار کرسمس جوش وخروش سے منایا گیا اور بیشتر ممالک میں کرسمس کی چھٹیاں چل رہی ہیں۔اس تہوار کے موقع پر کینیا میں روسی سفارتخانے کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے بھیجے گئے تحائق مختلف عالمی رہنماؤں کو وصول کرتے دکھایا گیا ہے۔پیوٹن سانتاکلاز کے روپ میں اس ویڈیو میں دکھائے گئے ہیں۔ اس حیرت انگیز ویڈیو میں سب سے نمایاں چینی صدر ژی جن پنگ ہیں۔ ولادیمیر نے اپنے چینی ہم منصب کو اپنے ناموں کے آغاز والے الفابیٹ کے لاکٹ کا تحفہ پیش کیا۔روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں برس اگست میں الاسکا میں ہونے والے اجلاس میں اپنے ہمراہ لی گئی تصویر کا پورٹریٹ تحفہ دیا۔پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم مودی کو روسی ساختہ طیاروں کے ماڈل کا تحفہ دیا۔ جب کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو اکو یو کے علاقے کے لیے شیشے کی گیند دی گئی، جہاں ترکی روسی مدد اور فنڈنگ سے ایک جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا۔شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کو تلوار اور شکریہ کا پیغام بھیجا گیا۔ سب سے آخر میں حریف ملک یوکرین کے صدر صدرولادی میر زیلنسکی کا تحفہ دکھایا گیا ہے۔زیلنسکی جب تجسس میں اس ڈبے کو کھولتے ہیں تو اس میں ان کے لیے ہتھکڑیاں بطور تحفہ ہوتی ہیں۔ Christmas season is the time of giving, when Russia makes sure that all of its friends get something nice and are well and merry.As for the naughty ones, they too will get what is coming for them. pic.twitter.com/NqRnm0v3BG— Russian Embassy in Kenya/Посольство России в Кении (@russembkenya) December 28, 2025