(30 دسمبر 2025): بڑھتی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بیروزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا بھر میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں تو بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس دیا جاتا ہے، لیکن ترقی پذیر ممالک میں یہ رجحان نہیں۔تاہم خوشخبری ہے کہ اب تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو حکومت نے 12 ہزار روپے الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن یہ فیصلہ بھارت میں بہار کی ریاستی حکومت نے کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کی حکومت نے چیف منسٹر سیلف ہیلپ الاؤنس اسکیم کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اب اس میں ان نوجوانوں کو بھی شامل کر لیا ہے، جو تعلیم یافتہ مگر تاحال ملازمت حاصل نہیں کر سکے ہیں۔سال 2016 میں شروع کی گئی یہ اسکیم مزید موثر بنائی گئی ہے۔ پہلے اس میں صرف انٹرمیڈیٹ پاس نوجوان ہی شامل تھے۔ تاہم اب آرٹس، سائنس اور کامرس میں گریجویشن کرنے والے نوجوان بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے باوجود روزگار کی کمی نوجوانوں میں مایوسی میں اضافہ کر رہی ہے اور یہ اسکیم انہیں ایک نئی سمت فراہم کر سکتی ہے۔اس اسکیم کے تحت اہل نوجوانوں کو سالانہ 12 ہزار روپے (پاکستانی 38 ہزار روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔ بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے اور کوئی بھی درخواست گزار نوجوان اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ دو سال تک مستفید ہو سکتا ہے۔اہلیت کا معیار:اس اسکیم کے لیے درخواست دہندگان کی عمر کی حد 20 سے 25 سال تک مقرر کی گئی ہے۔ صرف وہی درخواست گزار اہل ہوں گے، جو بے روزگار ہوں اور کسی بھی قسم کی تعلیم، سرکاری یا ملازمت یا اپنا کاروبار نہ کرتے ہوں۔ ہوں۔درخواست دہندہ کو بہار کا مستقل رہائشی ہونا چاہیے اور وہ کوئی دوسرا سرکاری الاؤنس، اسکالرشپ، قرض، یا طالب علم کا کریڈٹ کارڈ حاصل نہیں کر رہا ہو۔ مزید برآں، انہیں سرکاری یا نجی ملازمت میں نہیں ہونا چاہیے یا ان کا اپنا کاروبار نہیں ہونا چاہیے۔لازمی شرط:اس اسکیم کے تحت، نوجوانوں کو کمپیوٹر کا ایک بنیادی کورس مکمل کرنا ہوتا ہے، جو محکمہ محنت وسائل کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔ آخری پانچ ماہ کا الاؤنس تربیت مکمل کرنے اور سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد ہی دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔درخواست کے لیے درکار دستاویزاتدرخواست کے ہمراہ درخواست گزار کو اپنا آدھار کارڈ، 10 ویں اور 12 ویں جماعت کی مارک شیٹس، رہائش کا سرٹیفکیٹکی فوٹو کاپیز اور ایک کامن اپلیکشن فارم جمع کرنا ہوگا۔