سال 2025 اختتام کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے۔ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کی ’ٹیسٹ پلیئنگ الیون‘ کا انتخاب کیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے اپنی ٹیم میں نہ تو پیٹ کمنس کو شامل کیا ہے، نہ ہی اسٹیو اسمتھ کو۔ حالانکہ یہ دونوں ہی کھلاڑی آسٹریلیا کی ٹیسٹ تیم کے 2 مضبوط ستون ہیں۔ پیٹ کمنس تو کپتان بھی ہیں اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کے سب سے بھروسہ مند بلے بازوں میں شامل ہیں۔ انھوں نے 2025 میں ضرورت پڑنے پر ٹیم کی کپتانی بھی سنبھالی۔ لیکن یہ دونوں ہی کھلاڑی ’ورلڈ الیون‘ میں شامل نہیں ہیں۔Will you make any changes to our best Test XI of the year? Full details: https://t.co/o8scL0bue7 pic.twitter.com/qNUItvARfF— cricket.com.au (@cricketcomau) December 30, 2025کمنس اور اسمتھ کی غیر موجودگی کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا کی 2025 کی ’ٹیسٹ پلیئنگ الیون‘ پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیائی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔ یہ کھلاڑی مچیل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، ایلیکس کیری اور اسکاٹ بالینڈ ہیں۔ آسٹریلیائیوں کے علاوہ ہندوستان سے 3 کھلاڑیوں کو کرکٹ آسٹریلیا کی ’ٹیسٹ پلیئنگ الیون‘ میں جگہ ملی ہے۔ یہ کھلاڑی ہیں کے ایل راہل، شبھمن گل اور جسپریت بمراہ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو بارہویں کھلاڑی کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو آسٹریلیا اور ہندوستان دونوں کے ہی 4-4 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا ہے۔دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں پر بات کریں تو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے 2-2 کھلاڑی ’ٹیسٹ پلیئنگ الیون‘ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ سے جگہ بنانے والے جو روٹ اور بین اسٹوکس رہے، جبکہ جنوبی افریقہ سے اس کے کپتان ٹیمبا بووما اور اسپنر سائمن ہارمر نے جگہ بنائی ہے۔ ٹیمبا بووما کو کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔ کے ایل راہل اور ٹریوس ہیڈ سلامی بلے باز بنائے گئے ہیں۔ جو روٹ نمبر 3 پر اور شبھمن گل نمبر 4 پر بلے بازی کریں گے۔