’تو کیا آپ نے کیا تھا پہلگام میں حملہ؟‘ ممتا بنرجی کا وزیر داخلہ امت شاہ سے سوال

Wait 5 sec.

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب سے قبل سیاسی حملوں اور بیان بازی کا دور تیز ہوتا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’ریاست کی ممتا بنرجی حکومت انتخابی فائدہ کے لیے بنگلہ دیشیوں کی دراندازی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔‘‘ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب آتے ہی لوگ یہاں نظر آنے لگتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ دراندازی اگر بنگال سے ہوتی ہے تو کیا پہلگام میں آپ نے حملہ کیا تھا؟ دہلی میں ہوئے واقعہ کے پیچھے کا ذمہ دار کون ہے؟Bankura | West Bengal CM Mamata Banerjee says, "Dushasana, a disciple of Shakuni, has come to Bengal to gather information. As soon as the elections come, Dushasana and Duryodhana start appearing. Today, they (the BJP) are saying that Mamata Banerjee didn't give land. Who gave… pic.twitter.com/wmPTDqaTwa— ANI (@ANI) December 30, 2025کولکاتہ میں امت شاہ کے دراندزی والے بیان کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ’’شکونی کا چیلا دُشاسن مغربی بنگال میں معلومات جمع کرنے آیا ہے۔ ریاست میں جیسے ہی انتخاب آتا ہے، دُشاسن اور دریودھن نظر آنے لگ جاتے ہیں۔‘‘ ممتا بنرجی نے بانکوڑا میں منعقد ایک ریلی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتخاب سے قبل وہ سونار بنگلہ کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن دوسری ریاستوں میں بنگلہ بولنے والے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں۔‘‘امت شاہ کی جانب سے بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقہ میں باڑ لگانے کو لے کر ریاستی حکومت سے زمین نہیں دیے جانے کے الزام پر بھی ممتا بنرجی نے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج وہ کہہ رہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے زمین نہیں دی۔ پٹراپول اور انڈال میں زمین کس نے دی؟ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ درانداز صرف بنگال سے ہی داخل ہوتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو کیا آپ نے پہلگام میں حملہ کیا تھا؟ دہلی میں پیش آئے واقعہ کے پیچھے کون تھا؟‘‘ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) عمل پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’وہ (بی جے پی) ایس آئی آر کے نام پر لوگوں کو ہراساں اور پریشان کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں ایس آئی آر کی وجہ سے اب تک تقریباً 60 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر عمل ’اے آئی‘ کا استعمال کر کے کیا جا رہا ہے، یہ ایک بڑا گھوٹالہ ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ لوگ مغربی بنگال میں بی جے پی کو حکومت میں نہیں آنے دیں گے۔ممتا بنرجی کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے وزیر تعلیم برتیہ بسو نے کہا کہ ’’امت شاہ کا بیان کھوکھلے دعووں پر مبنی ہیں۔ انتخاب میں بی جے پی 50 سیٹ کا اعداد و شمار بھی حاصل نہیں کر سکے گی اور انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’امت شاہ ایک سیاح کی طرح آتے جاتے رہیں گے۔ حالانکہ ان کے ایسے دوروں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘‘اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کولکاتہ میں الزام عائد کیا کہ ’’ممتا بنرجی کی حکومت انتخابی فائدہ کے لیے بنگلہ دیشیوں کی دراندازی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ اس کی وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں میں ریاست کی ڈیموگرافی خطرناک حد تک تبدیل ہو گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’مغربی بنگال کے لوگ دراندازی سے کافی پریشان ہیں اور بی جے پی آئندہ سال کے انتخاب میں جیت حاصل کر 2 تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد اسے ختم کر دے گی۔‘‘دراندازوں کے حوالے سے امت شاہ نے کہا کہ ’’حکومت میں آنے پر ہم نہ صرف دراندازوں کی شناخت کریں گے، بلکہ انہیں باہر بھی نکالیں گے۔ 15 اپریل 2026 کے بعد بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی، کیونکہ عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’مغربی بنگال کی ٹی ایم سی حکومت کی جانب سے ضروری زمین فراہم نہ کرنے کی وجہ سے مرکزی حکومت ہندوستان اور بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل نہیں کر سکی ہے۔‘‘