سوئٹزر لینڈ، سال نو کے جشن کے دوران دھماکا، اموات 47 ہوگئیں

Wait 5 sec.

جنیوا (2 جنوری 2026): سوئٹزر لینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 7 ہوگئی جبکہ 115 افراد زخمی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں دھماکا سال نو کی تقریب کے دوران ہوا تھا، سوئس حکام نے 8 فرانسیسی شہریوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا، جب اسکی ریزورٹ میں سال نو کے جشن کی پارٹی جاری تھی اور لوگوں کی بڑی تعداد بار میں موجود تھی۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے عوام کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔حماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے 2 ماہ کی مہلتدھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی، تاہم واقعہ دہشتگردی نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کی تصدیق کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔