دنیا کا سب سے وزنی انسان انتقال کر گیا

Wait 5 sec.

میکسیکو (یکم جنوری 2026) دنیا کے سب سے وزنی شخص کا صرف 41 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا وہ گردوں کے شدید انفیکشن کا شکار تھا۔غیر ملک میڈیا کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے وزنی شخص کے طور پر درج میکسیکو کے شہری جوآن پیڈرو فرانکو 41 برس کی عمر میں چل بسا۔ وہ گردوں کے شدید انفیکش کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوآن پیڈرو فرانکو کو 2017 میں دنیا کا سب سے وزنی زندہ انسان قرار دیا گیا تھا، جب ان کا وزن 1,322 پاؤنڈ، یعنی تقریباً 600 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا۔اس غیر معمولی وزن کے باعث وہ طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دینا ان کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی میں بہتری کی امید کے تحت جوآن پیڈرو نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے سرجری کروائی اور سخت ڈائیٹنگ کا آغاز کیا، اور موت سے قبل ان کا وزن 10 کلو تک کم ہو چکا تھا۔