حماس کو مکمل طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی جاری رہنی چاہیے اور حماس کو مکمل طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے۔فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نیتن یاہو سے غزہ میں بین الاقوامی فورس میں ترکی کے کردار پر بات کروں گا، نیتن یاہو کے بغیر آج اسرائیل کا وجود نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ ان مسائل کی فہرست میں سرفہرست ہو گا جن پر نیتن یاہو سے بات کروں گا ہم آخری اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ جلد شروع ہو گا۔ایران سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے ایران اپنی جوہری تنصیبات کی تعمیرنو کیلئے کوشاں ہے ایرانی معیشت ایک قابل افسوس حالت میں ہے ایران اپنے تباہ شدہ جوہری مقامات کو دوبارہ تعمیر کرتا ہے تو ہم دوبارہ حملہ کریں گے کیونکہ اگر ایران پر حملہ نہ ہوتا تو مشرق وسطیٰ میں امن کا کوئی موقع نہ ہوتا۔کیا پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا؟ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہےکہ اسرائیل اور شام کے درمیان کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے ہم چاہیں گےکہ شام کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے مجھے بتایا کہ ان پر حملہ ہوا اور یہ اچھا نہیں ہے پیوٹن کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔