نئے سال 2026 کے آغاز پر دبئی میں مفت پارکنگ، میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے نئے سال کی تعطیلات کے انتظامات کے تحت یکم جنوری 2026 کو شہر بھر میں مفت پبلک پارکنگ کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق تمام پبلک پارکنگ زونز پر ہوگا، سوائے کثیر المنزلہ کار پارکس اور الخیل گیٹ N-365 کے۔پارکنگ اپ ڈیٹ کے ساتھ ساتھ، RTA نے تعطیلات کے دوران نقل و حمل اور کسٹمر سروسز کے لیے نظرثانی شدہ اوقات کار جاری کیے ہیں، رہائشیوں اور زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔یواےای میں 2026 کے آغاز سے نئے اصولوں کا نفاذپبلک ٹرانسپورٹ سروس کے اوقات میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔ ریڈ اور گرین لائنز دونوں پر دبئی میٹرو سروسز بدھ، 31 دسمبر کو صبح 5 بجے سے رات 11.59 بجے تک سروس دی جائے گی۔جمعرات، یکم جنوری کو، میٹرو سروسز آدھی رات سے رات 11.59 بجے تک چلیں گی۔ دبئی ٹرام سروسز 31 دسمبر کو صبح 6 بجے سے رات 11.59 بجے تک اور آدھی رات سے یکم جنوری کی صبح 1 بجے تک چلیں گی۔