2025 میں دنیا بھر میں 128 صحافی قتل ہوئے!

Wait 5 sec.

کراچی (یکم جنوری 2026): سال 2025 اپنی تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہو گیا گزرا سال صحافیوں پر بھاری گزرا اور دنیا بھر میں 128 صحافی قتل ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنسلٹس کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 128 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ ان میں سے نصف سے زائد کا تعلق مشرق وسطیٰ سے تھا۔آئی ایف جے کے جنرل سیکریٹری نے ان اعداد وشمار کو صحافیوں کے لیے عالمی سطح پر ریڈ الرٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف نہ ہونے کی صورت میں صحافیوں کے قاتلوں کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔آئی ایف جے کے مطابق اسی مدت کے دوران 533 صحافیوں کو قید میں بھی ڈالا گیا ہے اور یہ تعداد گزشتہ پانچ برس کے دوران دو گنا سے بھی زائد ہے۔سب سے زیادہ اموات غزہ میں ہو۔ ئیں جہاں حماس اور اسرائیل کی جنگ کے دوران ایک سال میں 56 پیشہ ور صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ اس کے علاوہ یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو, انڈیا اور دوسرے ممالک میں بھی صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آئے۔جب کہ سب سے زیادہ چین میں صحافیوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا، جہاں 143 صحافی قید میں ہیں۔آئی ایف جے کی جانب سے مارے جانے والے صحافیوں کی گنتی رپورٹرز وداؤٹ بارڈرز سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ ان کے گنتی کے طریقہ کار میں فرق ہے۔ اس برس جان سے جانے والے صحافیوں میں نو ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی موت مختلف حادثات کی وجہ سے واقع ہوئی۔آئی ایف جے کے جنرل سیکریٹری نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کے لیے ایک قسم کا ’استثنیٰ‘ قرار دیا جو ان کے پچھے ہیں۔