ویڈیو: عالم دین تدریس قرآن کے دوران اچانک انتقال کرگئے

Wait 5 sec.

یمن کے معروف عالم دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی تدریس قرآن کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔یمن کے معروف عالم دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی کے انتقال کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوبہ مآرب میں کرسی پر بیٹھے ہیں اور قرآن کی درس و تدریس میں مصروف ہیں اچانک ان کی آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں اور وہ کرسی سے نیچے گرجاتے ہیں۔اسی دوران وہاں موجود لوگ انہیں کرسی سے گرنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/01/viral.mp4غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی الثنانی رمَیلہ کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے۔وہ معمول کے مطابق ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا کہ اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔واضح رہے کہ مرحوم عالمِ دین نے اعلیٰ تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔