امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستان کے روپیہ میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ اب اس میں مزید کمی درج ہوئی ہے۔ انٹربینک زر مبادلہ کے بازار میں جمعرات کے روز روپیہ کی قیمت میں 10.50 پیسے کی گراوٹ درج ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر روپیہ کی قیمت 89.9850 روپے فی ڈالر درج ہوئی۔اس کے لئے کئی عالمی پہلو ذمہ دارہوتے ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کافی تنقید کرتے تھے کہ انکی معاشی پالیسیاں اس وقت کی موجودہ گراوٹ کے لئے ذمہ دار ہیں۔ ہندوستانی کرنسی مسلسل دوسرے دن کمزور ہوئی ہے۔ بدھ کے روز یہ 13 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 89.88 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔’وِشو گرو‘ بننے کا دعویٰ کرنے والے پینے کا صاف پانی بھی فراہم نہیں کر سکتے: اسد الدین اویسیروپیہ آج شروع سے ہی دباؤ میں رہا۔ یہ 6.50 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 89.9450 روپے فی ڈالر پر کھلا اور دن بھر بہت ہی تنگ رینج میں رہا، بڑھ کر 89.93 روپے اور 89.99 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ سے غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے انخلاء اور دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافے سے بھی روپیہ پر دباؤ پڑا۔