مہاراشٹر حکومت کا ہوٹل اور آرکسٹرا بار 31 دسمبر کی رات سے صبح پانچ بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

مہاراشٹر حکومت نے ہوٹلوں، ریستوراں اور آرکسٹرا بار کو 31 دسمبر کی رات صبح پانچ بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہوٹل اور ریستوراں ایسوسی ایشن نے رات گئے تک کھلے رہنے کی اجازت کی درخواست کی تھی جسے مہاراشٹر حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ دریں اثنا، ممبئی پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں کہ نئے سال کی تقریبات میں خلل نہ پڑے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ممبئی بھر میں سترا ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ گیٹ وے آف انڈیا، میرین ڈرائیو، گورے گاؤں ،چوپاٹی، باندرا بینڈرا اسٹینڈ، جوہو، اور ورسووا بیچ سب سے زیادہ ہجوم والے علاقے ہیں۔The Maharashtra government has allowed hotels, restaurants, and orchestra bars to remain open until 5:00 a.m. on the night of December 31 pic.twitter.com/cDTGtVkfED— IANS (@ians_india) December 30, 2025توقع ہے کہ مختلف ہوٹلوں، ریستورانوں اور مالز میں تقریبات جمعرات یعنی یکم جنوری  کی صبح  تک جاری رہیں گی۔ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس نے کڑی نگرانی کی ہے۔اہم مقامات اور سڑکوں پر ناکہ بندی کی جائے گی اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے گا۔ ممبئی پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس کو بھی تعینات کیا جائے گا۔الوداع 2025: پنجاب کے میدانوں سے پہاڑوں تک، رواں سال قدرت کی مار نے چھوڑے کئی گہرے زخماس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف، کیو آر ٹی، بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ، ہوم گارڈز اور دیگر فورسز کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ پولیس چھیڑ چھاڑ، غیر قانونی شراب اور منشیات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ پولیس نے عوام سے نئے سال کو پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی ہے۔لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 100 اور 112 پر رابطہ کریں۔ حکام نے ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور نشے میں ڈرائیونگ کی نگرانی کے لیے ایک بڑی فورس تعینات کر دی ہے۔ پولیس ڈرائیوروں کے بریتھ لائزر ٹیسٹ بھی کرائے گی۔