2 جنوری 2026: وسطی ایشیائی ملک کرغیزستان نے غیر ملکی شہریوں کیلیے ویزا فری قیام کے قوانین تبدیل کر دیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرغیزستان کی وزارتِ خارجہ نے کابینہ کے 31 دسمبر 2025 کو منظور شدہ فیصلے کے نفاذ کا اعلان کیا جس کے تحت ملک میں غیر ملکی شہریوں کے قیام سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔فیصلے کا مقصد مائیگریشن کے عمل کو بہتر اور منظم بنانا، غیر ملکی شہریوں کے قیام کی شرائط میں شفافیت لانا اور ملکی قوانین کو کرغیزستان کی ریاستی مائیگریشن پالیسی کے کلیدی اہداف کے مطابق بنانا ہے۔یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا ویزا آن لائن کیسے چیک کریں؟تبدیلی کے تحت غیر ملکی شہری اب ہر 30 دنوں تک بغیر ویزا اور بغیر رہائشی اجازت نامے کے کرغیزستان میں داخل ہونے اور قیام کرنے کے اہل ہوں گے، قیام کی یہ مدت ان کی آمد کی تاریخ سے شمار ہوگی۔اجازت کی مدت ختم ہونے پر غیر ملکیوں کیلیے درج ذیل اقدامات ضروری ہوں گے:وہ کرغیزستان کی حدود سے باہر چلے جائیںیا پھر ملکی قانون کے مطابق متعلقہ دستاویزات حاصل کریں جن میں ویزا، رہائشی اجازت نامہ، عارضی رہائشی اجازت نامہ یا دیگر قانونی اجازت نامے شامل ہیںتبدیلی ان بین الاقوامی معاہدوں پر اثر انداز نہیں ہوں گی جن میں داخلے یا قیام کی مختلف شرائط طے کی گئی ہیں۔ یہ قوانین ان افراد پر لاگو نہیں ہوں گے جو ملازمت، تعلیم یا دیگر ایسی سرگرمیوں کیلیے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جن کیلیے خصوصی اجازت نامے درکار ہوتے ہیں۔وزارت خارجہ نے غیر ملکی شہریوں اور ان کی میزبانی کرنے والے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کرغیزستان میں قیام کیلیے مقررہ وقت کی سختی سے پابندی کریں اور سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان نئے ضوابط کو مدنظر رکھیں تاکہ ملک کے مائیگریشن قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔