انجیل چکمہ قتل کیس: سی بی آئی جانچ کے مطالبے کے لیے جنتر منتر پر احتجاج

Wait 5 sec.

تریپورہ کا رہائشی انجیل چکمہ کے نسلی حملے میں قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ اس دوران، بدھ کے روز سینکڑوں طلبہ نے جنتر منتر پر احتجاج کیا اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے اس قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔تحقیقات میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کی نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر پوائنٹنگ تھوکھم نے کہا، "واقعے کے تین دن بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کی جائیں۔"ملک گیر ہڑتال سے ڈرے سویگی اور زومیٹو جیسے پلیٹ فارم، ڈلیوری ملازمین کے انسینٹیو میں کیا گیا اضافہتھوکھم نے شمال مشرقی خطے کے طلبہ کے خلاف کیے جانے والے نسل پرستانہ تبصروں کی سخت مذمت کی اور زور  دے کر کہا کہ ایسے امتیازی سلوک کو فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا، "شمال مشرق کے لوگ اب بھی توہین کا سامنا کر رہے ہیں۔"دہلی یونیورسٹی کی نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس سوسائٹی، دہلی چکمہ طلبہ یونین اور تریپورہ اسٹوڈنٹس فورم کے تعاون سے منعقدہ اس احتجاج میں طلبہ نے تختیوں، بینرز اور قومی پرچم کے ساتھ مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ بھی ہندوستانیوں جیسا ہی سلوک کیا جائے۔ اس موقع پر موجود مظاہرین نے انجیل چکمہ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔