دبئی ڈیوٹی فری نے 2025 میں فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ڈیوٹی فری نے 2025 میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا جس میں 8.680 بلین درہم ($2.378 بلین ڈالر) کی سالانہ فروخت ہوئی جو کہ 2024 کے مقابلے میں 9.85 فیصد اضافہ ہے۔اسے خوردہ فروش کی 42 سالہ تاریخ میں سب سے کامیاب سال قرار دیا گیا ہے۔دسمبر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا صرف پچھلے مہینے فروخت 922.77 ملین درہم ($252.81 ملین) تک پہنچی، جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ ماہانہ اعداد و شمار ہے جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 12.27 فیصد زیادہ ہے۔20 دسمبر کو دبئی ڈیوٹی فری کی 42 ویں سالگرہ کی تقریبات کے ذریعے اس سنگ میل کو بڑھایا گیا جب 25 فیصدڈسکاؤنٹ کی پیشکش سے صرف 24 گھنٹوں میں 199 ملین کی فروخت ہوئی۔اگرچہ 2025 کے لیے مسافروں کی حتمی تعداد ابھی جاری ہونا باقی ہے، سیلز میں اضافہ مسافروں کی آمدورفت سے ایک اندازے کے مطابق 5فیصد سے تجاوز کر گیا، جو دبئی ڈیوٹی فری کی کسٹمر کنورژن اور ٹرانزیکشن ویلیو کو بہتر بنانے کی حکمت عملی کی کامیابی کو نمایاں کرتا ہے۔دبئی ڈیوٹی فری کی مضبوط کارکردگی کو اس کی بنیادی پروڈکٹ کیٹیگریز میں مسلسل مانگ کی حمایت حاصل تھی۔پرفیومز 1.601 بلین درہم ($438.67 ملین) کے ساتھ سرفہرست فروخت رہی جو کُل فروخت کا 18.45 فیصد بنتا ہے۔سونے کی 896.46 ملین درہم ($245.60 ملین) فروخت ہوئی جو کہ مجموعی فروخت کا 10.33 فیصد حصہ تھا۔ تمباکو کی فروخت درہم 883.60 ملین ($242.08 ملین) تک پہنچ گئی، اور کنفیکشنری درہم 845.49 ملین ($231.64 ملین) ہوئی جس میں 719 ٹن دبئی چاکلیٹ شامل ہیں۔