گیمبیا: شمال مغربی علاقے میں تارکین وطن کی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے، 96 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، بد قسمت کشتی میں ممکنہ طور پر 200 سے زائد تارکین وطن موجود تھے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیمبیا کے محکمہ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاشی اور بازیابی کا عمل جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق واقعہ دنیا کے سب سے خطرناک مہاجر راستوں میں سے ایک پر پیش آیا، جہاں زیادہ تر مغربی افریقی باشندے اسپین پہنچنے کے لیے کنری جزائر کے راستے سفر کرتے ہیں۔محکمہ دفاع کے بیان کے مطابق کشتی آدھی رات کے قریب گیمبیا کے نارتھ بینک ریجن کے ایک گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور بعد ازاں ایک ریت کے ٹیلے پر پھنسی ہوئی پائی گئی۔ریسکیو میں تین نیول اسپیڈ بوٹس ایک ساحلی گشت کی کشتی اور ایک مقامی ماہی گیری کی کشتی شامل تھی، جس کے آپریٹرز نے رضاکارانہ مدد فراہم کی۔یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاکبیان کے مطابق ریسکیو کئے گئے 10 تارکین وطن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم ان کی قومیّت کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔