ڈھاکا (30 دسمبر 2025): بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں۔سابق بنگلادیشی وزیر اعظم کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں، 80 سالہ خالدہ ضیا جگر، دل اور ذیابیطس کے عارضے میں مبتلا تھیں، بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے اپنی سربراہ کے انتقال کی تصدیق کی۔خالدہ ضیا 1991 سے 1996 تک بنگلادیش کی وزیر اعظم رہیں، ان کا دوسرا دور 2000 سے 2001 تک تھا، ان کے بیٹے طارق رحمان 17 سال بعد بنگلا دیش پہنچے تھے جو بی این پی کے قائم مقام چیئرمین بنے۔The BNP Chairperson and former Prime Minister, Begum Khaleda Zia, passed away today at 6:00 a.m., shortly after the Fajr prayer. Inna lillahi wa inna ilayhi raji‘un. We pray for the forgiveness of her soul and request everyone to offer prayers for her departed soul. pic.twitter.com/KY2948UPD5— Bangladesh Nationalist Party-BNP (@bdbnp78) December 30, 2025حسینہ واجد کے دور میں خالدہ پر کرپشن کے مقدمات بنے۔ برسوں کی خرابی صحت اور قید کے باوجود خالدہ ضیا نے نومبر میں فروری 2026 میں ہونے والے انتخابات میں مہم چلانے کا عزم کیا تھا۔ تاہم نومبر کے آخر میں انھیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی ماہرین کی بہترین کوششوں کے باوجود ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔عثمان ہادی کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے 55 لاکھ انعام کا اعلانعبوری رہنما محمد یونس نے قوم سے خالدہ ضیا کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔