روس پر حملے کیلیے یوکرین کو امریکی ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری

Wait 5 sec.

پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل دینےکی منظوری دے دی تاہم امریکی ویورپی حکام کا کہنا ہے کہ ٹوماہاک میزائل یوکرین کو دینے کا حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق ٹوماہاک میزائل دینے سے امریکی ذخائر پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ ٹرمپ نے کہا تھا یوکرین کو میزائل دینا نہیں چاہتے تاکہ امریکی دفاعی صلاحیت متاثر نہ ہو۔یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے ملاقات میں میزائل مانگے تاکہ روس کے اندر کارروائی کر سکیں۔ امریکی ٹوماہاک میزائل کی رینج تقریباً ایک ہزار میل ہے جو روسی شہروں تک پہنچ سکتے ہیں۔یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی منظوری کے بعد میزائل دینے میں اب کوئی بہانہ باقی نہیں رہا۔ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے فون پر گفتگو کے بعد میزائل دینےسے انکار کیا تھا۔روسی صدر کہہ چکے ہیں ٹوماہاک میزائل یوکرین کو دیئے گئے تو امریکا سے تعلقات متاثر ہوں گے۔ یوکرین کے پاس بحری جہاز یا آبدوزیں نہیں اس لیے میزائل زمین سے داغنے پر غور شروع کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی انجینئرز خود نیا نظام تیار کر سکتے ہیں جیساکہ اسٹارم شیڈو میزائل کے ساتھ کیا تھا۔