نیویارک (01 نومبر 2025): نیویارک سٹی میں اچانک انتہائی تیز بارش کے باعث تہ خانے میں پانی بھرنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں ریکارڈ توڑ بارش سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں، سینٹرل پارک میں 1.80 انچ، لاگارڈیا ایئرپورٹ پر 1.97 انچ بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ طوفانی بارش سے 1917 اور 1955 کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق جمعرات کے روز دو افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب بروکلین اور مین ہیٹن میں پانی کا ریلا تہہ خانوں میں بھر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک اور ریکارڈ توڑ بارشوں نے نیویارک کے علاقے میں فلیش فلڈنگ (اچانک سیلاب) پیدا کر دی۔ایک 39 سالہ شخص اُس وقت پانی میں پھنس گیا تھا جب وہ فلیٹ بَش کے علاقے میں اپنے تہہ خانے میں کتے کو بچانے کے لیے واپس گیا، فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق ایک غوطہ خور نے اسے وہاں سے نکالا اور ایمبولینس کے ذریعے کنگز کاؤنٹی اسپتال پہنچایا، لیکن وہ دم توڑ گیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے معافی مانگ لی ہے، صدر ٹرمپدوسرا شخص، جس کی عمر 43 سال تھی، مین ہیٹن کے واشنگٹن ہائٹس کے ایک عمارت کے زیرِ زمین بوائلر روم میں پانی میں ڈوبا ہوا پایا گیا۔ موقع پر ہی اُسے مردہ قرار دے دیا گیا۔بروکلین اور مین ہیٹن میں یہ ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں جب جمعرات کے روز نیویارک کے تین ریاستی علاقے (tristate area) میں ایک سے تین انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی، ابتدائی پیش گوئی کے مطابق اتنی بارش 8 گھنٹوں کے دوران متوقع تھی، لیکن جب سہ پہر کو بارش شروع ہوئی تو وہ محض 20 کے دوران ہی برس گئی۔ہالووین تہوار سے ایک رات قبل طوفانی بارش نے کوئنز کے علاقوں کو شدید متاثر کیا، کوئنز میں 3 سے 5 بجے کے درمیان 2 سے 3 انچ بارش ہوئی، جس سے سڑکیں زیر آب آ گئیں، بارش سے ٹریفک جام، گھروں کو نقصان پہنچا، اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا، سوشل میڈیا پر شہریوں کی گندے پانی میں گھر واپسی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔عوامی نمائندوں کی جانب سے شہر کے پرانے انفرااسٹرکچر پر شدید تنقید کی گئی، میئرل امیدوارزوہران ممدانی نے کہا شہر کا انفرااسٹرکچر ایک صدی پرانے نکاسی آب کے نظام پر قائم ہے۔