واشنگٹن (01 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے معافی مانگ لی ہے۔ایئر فورس ون پر میڈیا سے گفتگو میں جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مارک کارنی نے اونٹاریو حکومت کے اشتہار کے لیے معافی مانگی ہے جس میں رونالڈ ریگن کے ٹیرف مخالف پیغام کو نمایاں کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کینیڈا امریکا معطل تجارتی مذاکرات دوبارہ بحال نہیں ہوئے، میں مارک کارنی کو پسند کرتا ہوں، لیکن انھوں نے جو کیا وہ غلط تھا۔سی بی سی کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا کارنی نے معافی مانگی ہے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ اور کارنی نے بدھ کو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں بات چیت کی تھی۔ٹرمپ کو ایک جھٹکا : انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرارٹرمپ نے کہا کارنی نے کمرشل اشتہار کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کے لیے انھوں نے معافی مانگی کیوں کہ یہ ایک جھوٹا کمرشل تھا۔ آپ جانتے ہیں کہ معاملہ اس اشتہار کے بالکل برعکس تھا۔ رونالڈ ریگن کو ٹیرف پسند تھے لیکن اشتہار میں انھوں نے اسے دوسرے طریقے سے دکھانے کی کوشش کی۔ جس پر انھوں نے معذرت کی اور میں اسے سراہتا ہوں۔واضح رہے کہ کینیڈا سے تجارتی مذاکرات بدستور معطل ہیں اور 10 فی صد اضافی ٹیرف عائد ہے، ٹرمپ نے گزشتہ بیان میں اشتہار کو عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا تھا، امریکی سپریم کورٹ رواں ماہ ٹرمپ ٹیرف کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی، ریگن فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ کینیڈا نے بغیر اجازت صدر ریگن کی تقریر میں ترمیم کر کے اشتہار جاری کیا تھا۔