واشنگٹن (1 نومبر 2025): ٹرمپ انتظامیہ نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے کیلیے نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق صحافی پریس سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت اپر پریس روم میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیصلہ فوری طور پر نافذ الاعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ قدم حساس معلومات کے تحفظ کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کو کیوں مسمار کیا جا رہا ہے؟ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا کہ معمول کی پریس بریفس اور سوال جواب کے سیشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے مگر دفتر تک براہِ راست رسائی اب محدود کر دی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔