ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تمام اسکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم ریاض کے زیرِانتظام تمام اسکولوں میں موسمِ سرما کا شیڈول اتوار 30 اکتوبر سے نافذ کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق موسمِ سرما کے دوران اسمبلی کا آغاز صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ہوگا، جب کہ پہلی کلاس 7 بجے شروع کی جائے گی۔ یہ شیڈول 17 فروری 2026 تک برقرار رہے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران (18 مارچ سے 5 اپریل تک) تعلیمی اوقات میں تبدیلی کی جائے گی، اور پہلی کلاس صبح 9 بجے شروع ہوگی۔جب کہ موسمِ گرما کا شیڈول 29 مارچ 2026 سے دوبارہ نافذ ہوگا، جس کے تحت صبح کی اسمبلی 6 بج کر 15 منٹ پر اور پہلی کلاس 6 بج کر 30 منٹ پر شروع کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مملکت میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر سال موسم سرما اور گرما کے دوران تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل کیے جاتے ہیں۔موسم سرما کا دورانیہ تقریباً چار ماہ اور 25 دن رہتا ہے اس دوران تمام اسکولوں کے اوقات کار یہی رہیں گے۔سعودی عرب کے اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ