واشنگٹن(یکم نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لنکن بیڈ روم کی تزئین و آرائش کے بعد پہلی تصاویر جاری کردیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ایسٹ ونگ میں بنائے گئے اپنے نئے "لنکن باتھ روم” کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جو شاہانہ عیش و عشرت اور تاریخی خوبصورتی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔صدر ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس میں لنکن بیڈ روم کے باتھ روم کی تزئین و آرائش مکمل ہو گئی ہے، اور انہوں نے ٹروتھ سوشل پر متعدد پوسٹس میں اس نئے ڈیزائن کی تصاویر شامل ہیں۔یہ باتھ روم، جو آخری بار 1940 کی دہائی میں سبز ٹائل کے آرٹ ڈیکو انداز میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، اب سیاہ اور سفید ماربل سے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے صدر نے لنکن کے دور کے لیے زیادہ موزوں قرار دیا۔ٹرمپ نے جمعہ کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ میں نے وائٹ ہاؤس میں لنکن باتھ روم کی تزئین و آرائش کی، یہ 1940 کی دہائی میں آرٹ ڈیکو سبز ٹائل کے انداز میں کیا گیا تھا، جو لنکن کے دور کے لیے بالکل نامناسب تھا۔واضح رہے کہ امریکا کے 16ویں صدر ابراہم لنکن کے دفتر اور کیبنٹ روم کو 1945 سے لنکن بیڈ روم کہا جاتا ہے، یہ کمرہ وائٹ ہاؤس کی دوسری منزل کے جنوب مشرقی کونے میں واقع ہے۔اس باتھ روم کی تزئین و آرائش صدر ٹرمپ کے حالیہ اعلان کے بعد ہوئی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 250 ملین ڈالر ہے ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ بحالی تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے، اور انہوں نے اسے ذاتی طور پر فنڈ کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by OAF Nation (@oafnation_actual)