امریکی جوہری تجربات، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

Wait 5 sec.

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔امریکی سینیٹ سے صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکاامریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔برطانوی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل پر سامنے آیا ہے۔