مندر میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

بھارت کے آندھرا پردیش میں واقع مندر میں اچانک بھگدڑ مچ گئی، واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ درشن کے لیے مندر پہنچے تھے، ہجوم اتنا بڑھ گیا کہ مقامی انتظامیہ اور مندر انتظامیہ صورتحال پر قابو نہیں رکھ سکے۔رپورٹس کے مطابق اس دوران لوگ ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگے جس سے افراتفری پھیل گئی اور زیادہ تر لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر کے احاطے کے داخلی دروازے کے قریب اچانک بھیڑ بڑھ گئی جس سے لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی اور بھگدڑ کے حالات پیدا ہوگئے۔واقعہ کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی اوربچاؤ کام شروع کیا۔بھارتی نژاد سی ای او نے ’بلیک راک‘ کمپنی کو کروڑوں ڈالر کا چونا لگا دیاوزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشی بگا کے مندر میں جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مقامی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سینئر پولیس اور انتظامی اہلکار جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔