چین برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کیسے جاسوسی نیٹ ورکس چلا رہا ہے؟

Wait 5 sec.

ایک طرف چین سرد جنگ سے وابستہ انسانی جاسوسی کے پرانے طریقوں کے روایتی فریم ورک کے اندر جاسوسی کرتا ہے اور اس کے جاسوس دنیا میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرتے ہیں اور راز حاصل کرنے کے لیے ملازمتیں دیتے ہیں۔ چینی انٹیلیجنس سروسز پالیسی سازوں، سرکاری عملے اور جمہوری اداروں سمیت متعدد ذرائع سے معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ تقریباً ہر ملک اسی طرح سے جاسوسی کرتا ہے۔ دوسرے ممالک کے بارے میں اندر کی خبر حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ کام پہاڑوں کی عمر جتنا پرانا ہے۔