ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف دھمکی پر چین کا سخت ردعمل

Wait 5 sec.

چین نے ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر کے فیصلے کو منافقت قرار دے دیا۔غیرملکی خبرایجنسی امریکی دھمکیوں پر چین نے نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کا دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا دھمکیوں کے بجائے مذاکرات سے اختلافات حل کرے، چین ٹیرف جنگ نہیں چاہتا لیکن اس سےخوفزدہ بھی نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئےامریکی ٹیرف اور برآمدی کنٹرولز یکم نومبر سے نافذ ہوں گے۔چینی وزارت تجارت کے مطابق واشنگٹن نے چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر کے معاہدوں کو سبوتاژ کیا۔ چینی وزارت تجارت نےامریکی اقدامات کو اشتعال انگیز اور نقصان دہ قرار دیا۔امریکی ٹیرف دھمکیوں سے عالمی منڈیاں غیرمستحکم اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز گر گئے۔چین نے امریکی کمپنیوں، تنظیموں اور افراد کے زیرِ ملکیت یا آپریٹ کردہ بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نفاذ 14 اکتوبر سے ہوگا۔اس بات کا اعلان چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کیا جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام امریکا کی جانب سے سیکشن 301 تحقیقات کے بعد چینی جہازوں پر اضافی پورٹ فیس نافذ کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں اٹھایا گیا جو آئندہ منگل سے مؤثر ہوگا۔چینی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید واضح کیا کہ جن جہازوں پر یہ فیس لاگو ہوگی ان میں وہ بحری جہاز بھی شامل ہیں جو امریکی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے زیر ملکیت یا آپریٹ کیے جا رہے ہوں جن اداروں میں امریکی مفاد (براہِ راست یا بلاواسطہ) 25 فیصد یا اس سے زیادہ ہو اور وہ تمام بحری جہاز جو امریکی ہوں یا امریکا میں تیار کیے گئے ہوں۔