بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان، جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر کریں گی مقابلہ

Wait 5 sec.

آئندہ ماہ 2 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لیے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس بار بی جے پی اور جے ڈی یو 101-101 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گی، جبکہ چراغ پاسوان کی پارٹی کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اتحاد میں شامل جیتن رام مانجھی اور اوپیندر کشواہا کی پارٹی کو 6-6 سیٹیں دی گئی ہیں۔سیٹوں کی تقسیم پر بہار کے بی جے پی انچارج ونود تاوڑے نے کہا کہ آئندہ بہار اسمبلی کے لیے این ڈی اے پریوار کے تمام ممبران نے باہمی رضامندی سے خوشگوار ماحول میں سیٹوں کی تقسیم کو آخری شکل دی، جو اس طرح ہے:بی جے پی – 101 سیٹجے ڈی یو – 101 سیٹلوجپا (رام ولاس) – 29 سیٹہندوستانی عوام مورچہ – 06 سیٹراشٹریہ لوک مورچہ – 06 سیٹواضح رہے کہ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستان عوام مورچہ ٹیکاری، کٹمبال، اتری، امام گنج، سکندرا اور بارا چٹی سے میدان میں اترے گی۔ اوپیندر کشواہا کی پارٹی راشٹریہ لوک مورچہ سہسرام، دنارا، اجیارپور، مہوا، باجپٹی اور مدھوبنی سے انتخابی میدان میں اترے گی۔سیٹ کی تقسیم کے  بعد جے ڈی یو کے قومی ایگزیکٹو صدر سنجے کمار جھا نے کہا کہ ہم این ڈی اے کے ساتھیوں نے آپسی رضامندی سے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی ہے۔ این ڈی اے اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنان سیٹ کی تقسیم کے فارمولے کا خوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ نتیش کمار کو پھر سے وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔ بہار ہے تیار، پھر سے این ڈی اے سرکار۔संजय झा ने आज अपना मिशन पूरा कर लिया नीतीश कुमार जी को सीएम की गद्दी छोड़ने हेतुमजबूर करने का षड्यंत्र पूरा BJP 101 सीट और बीजेपी की H टीम मतलब मोदी के हनुमान को 29 सीट पिछलग्गू दो टीम को 12 सीटें दी गई अर्थात टीम बीजेपी 142 सीट पर लड़ेगी JDU 101 पर! नीतीश जी को फिनिश…— Pappu Yadav (@pappuyadavjapl) October 12, 2025دوسری جانب این ڈی اے کی سیٹ تقسیم پر پورنیہ سے رکن اسمبلی پپو یادو نے طنز کسا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ ’’سنجے جھا نے آج اپنا مشن مکمل کر لیا۔ نتیش کمار جی کو وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑنے کے لیے مجبور کرنے کی سازش مکمل ہو گئی۔ بی جے پی 101 سیٹ اور بی جے پی کی ایچ ٹیم مطلب مودی کے ہنومان کو 29 سیٹ، دیگر 2 کو 12 سیٹیں دی گئی ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم بی جے پی 142 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔ جے ڈی یو 101 پر! نتیش کمار کو ختم کرنے کی مہم مکمل، انتہائی پسماندہ اور دلت سماج خبردار ہو جاؤ، بی جے پی بھگاؤ، اپنے حقوق اور وقار کی حفاظت کرو۔‘‘