فرانس میں وزیراعظم سے متعلق اہم فیصلہ

Wait 5 sec.

فرانسیسی وزیراعظم سباستیان لیکورنو پارلیمنٹ کا اعتمادحاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔فرانس میں سیاسی بحران ٹل گیا، فرانسیسی وزیراعظم سباستیان لیکورنو کیخلاف دونوں عدم اعتماد کی تحریکیں ناکام ہو گئیں۔ دائیں بازو کی نیشنل ریلی اوربائیں بازو کی فرانس انبوڈ پارٹی کی تحریکیں مسترد کر دی گئیں۔سوشلسٹ پارٹی کی حمایت سے فرانسیسی وزیراعظم سباستیان لیکورنو کی حکومت بچ گئی۔ تحریکوں کی ناکامی کے بعد پارلیمانی اسپیکر نے سمجھوتے کی سیاست کو سراہا ہے۔فرانسیسی وزیراعظم اب 2026 کا بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانےکی کوشش کریں گے۔چند روز قبل ہی سیبسٹین لیکورنو نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم صدر میکرون نے سیبسٹین لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کیا تھا۔سیبسٹین لیکورنو نے مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فرانس کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔