امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آپ کا شکریہ تل ابیب کے ساحل پر صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ تھینک یو اور ہوم کے الفاظ لکھ دیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پراسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کے ساحل پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر کیا۔اسرائیلی عوام کا کہنا ہے یہ وہ کامیابی ہے جو اسرائیلی حکومت دو سال جنگ کے دوران حاصل نہ کرسکی مگر ٹرمپ کی ثالثی سے یہ سب ممکن ہوا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے۔رپورٹس کے مطابق مختلف ملکوں میں بھی غزہ جنگ بندی پر جشن منایا جارہا ہے۔ لندن میں غزہ میں سیزفائر کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔جرمنی میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ تل ابیب میں ہزاروں افراد نے یرغمالیوں کی واپسی کیلیے جشن منایا۔اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں ’فتح‘ کا دعویٰسوئٹرزلینڈ میں ہزاروں شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی، شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا۔آسٹریلیا میں بھی فلسطینیون سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جبکہ چلی کے دارلحکومت سینتیاگو میں غزہ جنگ بندی پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔