امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ملکوں میں بھی غزہ جنگ بندی پر جشن منایا جارہا ہے۔ لندن میں غزہ میں سیزفائر کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔جرمنی میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ تل ابیب میں ہزاروں افراد نے یرغمالیوں کی واپسی کیلیے جشن منایا۔سوئٹرزلینڈ میں ہزاروں شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی، شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔پولیس نے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا۔آسٹریلیا میں بھی فلسطینیون سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جبکہچلی کے دارلحکومت سینتیاگو میں غزہ جنگ بندی پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔دوسری جانب حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کردئیے، معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہوگیا۔عرب میڈیا نے بتایا ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلح پہنچ گئی ہیں، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ حماس نے7یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کردئیے تاہم مزید سترہ اسرائیلی کچھ دیر میں رہا کرے گا۔اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا جائیگا، اسرائیلریڈکراس نے اسرائیل کو 7 یر غمالیوں کی حوالگی کی تصدیق کردی، معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔اسرائیلی یر غمالیوں کے استقبال کیلئے تل ابیب میں ہزاروں افراد جمع ہیں، اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کو چھوڑ اجائے گا، ریڈ کراس کی بسیں فلسطینی قیدیوں کو لینے کیلئے اوفر جیل پہنچ گئیں۔