غزہ(13 اکتوبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج رہا کیے جانے والے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دیے۔رائٹرز کے مطابق فلسطینی گروپ حماس نے پیر کے روز اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت رہا کیے جانے والے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام شائع کیے ہیں۔ان ناموں میں بار ابراہام کوپرشٹین، ایویاتر ڈیوڈ، یوزیف-چیم اوہانا، سیگیو کالفون، اویناتن اور، ایلکانا بوہبوٹ، میکسم ہرکن، نمرود کوہن، ماتن اینگریس، متان زنگاؤکر، ایتان ہورن، ایتان ابراہم مور، گالی برمن، زِو برمن، اومری میران، الون اوہل، گائے گلباؤ دالل، رام براسلاوسکی، ایریئل کیونیو اور ڈیوڈ کیونیو شامل ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کی گاڑیاں یرغمالیوں کے رہائی کے مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کیا جائے گا۔حماس کا صدر ٹرمپ کی مصر آمد سے قبل اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کا اعلان