ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، روس-یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت

Wait 5 sec.

واشنگٹن: ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، مشرقِ وسطیٰ کے امن اور روس-یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مثبت ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے حالیہ اقدامات اور روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ٹرمپ کے مطابق صدر پیوٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام پر امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صدیوں پرانے خواب کی تعبیر ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حاصل ہونے والی کامیابی روس۔یوکرین جنگ کے مذاکرات میں بھی پیش رفت میں مدد دے گی۔ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ کی بچوں سے متعلق سرگرمیوں کو سراہا اور ان کے کردار کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔دونوں رہنماؤں نے جنگ کے بعد روس اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی پر بھی بات چیت کی، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اگلے ہفتے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی مشیروں کی ملاقات ہوگی جس کی قیادت امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کریں گے۔ملاقات کی جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا، ٹرمپ کے مطابق وہ اور پیوٹن بعدازاں ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں براہِ راست ملاقات کریں گے تاکہ روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات پر مزید غور کیا جائے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کل صدر زیلینسکی سے اوول آفس میں ملاقات کریں گے، جہاں صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی گفتگو سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ آج کی گفتگو سے امن کے قیام کی سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ٹرمپ نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کر کے مودی سرکار کے زخم تازہ کردیے