(14 اکتوبر 2025): سعودی عرب میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔سعودی عرب جو اب صرف مسلم دنیا ہی نہیں بلکہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 نے اس کو دنیا بھر کے ممالک کے لیے پرکشش بنا دیا ہے۔ مملکت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اب وہ بغیر کفیل کے یہاں مستقل رہائش اور دیگر شہری فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی افراد کے لیے پیش کردہ پریمیئم رہائش اسکیم کے لیے اکتوبر کا نیا اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں فیس کے ساتھ مستقل سکونت اختیار کرنے والے افراد کو حاصل ہونے والے فوائد اور دیگر تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔سعودی میں کوئی غیر ملکی کفیل کے بغیر رہائش اختیار نہیں کرسکتا۔ تاہم اس پروگرام کے تحت غیر ملکی شہری اب مملکت میں بغیر کفیل کے مستقل رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ پریمیئم رہائش پروگرام نہ صرف انہیں مستقل رہائش بلکہ کاروبار اور روزگار کی آزادی بھی فراہم کر رہا ہے۔پریمیئم رہائش کے تحت دو اقسام کی رہائشی پروگرام پیش کیے گئے ہیں۔پہلی پائیدار رہائش (Permanent Residency) ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 ( تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔دوسری قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) ہے، جس کے لیے سالانہ SAR 100,000 (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت رہائش اختیار کرنے والوں کو یہ پرکشش سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔جائیداد کی خریداری (علاوہ مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقے)، کاروبار یا ملازمت کی اجازت، ملک میں بغیر ویزا آمدورفت کی اجازت، اہلیہ اور بچوں کی کفالت کی سہولت، بینکنگ، تعلیمی اور طبی سہولتوں تک رسائی اور بیرون ملک رقم منتقلی کی اجازت (((تاہم ان رہائشیوں کو سعودی شہریت یا ووٹ کا حق نہیں ہوگا)))۔کون درخواست دینے کا اہل ہے؟ہر وہ شخص جس کی عمر کم از کم 21 سال ہو، کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو، طبی طور پر فٹ ہو اور درست پاسپورٹ رکھتا ہو۔اس کے علاوہ وہ ماضی میں سعودی عرب میں قانونی طور پر داخل ہوا ہو جب کہ مستحکم آمدنی کا ثبوت یا سرمائے کی دستاویزات ہونا بھی ضروری ہیں۔درخواست دینے کا طریقہ:سرکاری ویب سائٹ (pr.gov.sa) پر اکاؤنٹ بنائیں۔درخواست فارم پُر کریں۔ضروری دستاویزات (پاسپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، طبی رپورٹ وغیرہ) اپلوڈ کریں۔فیس ادا کریں اور تصدیق کا انتظار کریں۔درخواست منظور یا مسترد ہونے کی اطلاع ایک سے تین ماہ کے دوران دی جائے گی۔