ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی تعمیرِنو کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیرنو کیلیئے تعاون طلب کریں گے امید ہے غزہ کیلئے مالی معاونت جلد فراہم کی جائےگی۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم پیشرفت ہے غزہ کی تعمیرنو خطے کے امن اور استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔اردوان نے اعلان بھی کر چکے ہیں کہ انقرہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے ایک "ٹاسک فورس” میں حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو زمین پر معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ترکیہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ میں قطر، مصر اور امریکہ کے نمائندوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔اردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "غزہ کو فوری طور پر جامع انسانی امداد پہنچانا، اسیروں اور قیدیوں کے تبادلے اور اسرائیل کے لیے فوری طور پر اپنے حملے بند کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے”۔