بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا، قابض افغان طالبان کو دعوتیں دی جارہی ہیں، محبوبہ مفتی

Wait 5 sec.

محبوبہ مفتی مودی سرکار کی حرکتوں پر برس پڑیں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا جینامشکل کردیا اور افغان طالبان کو دعوتیں دی جارہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے افغانستان پر قابض طالبان سے پنگیں بڑھانے پر بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، محبوبہ مفتی نے طالبان وزیرخارجہ کے دورہ بھارت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جہاد کے باپ قابض افغان طالبان کو گلے لگارہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی سرکار کل تک افغان طالبان کیخلاف تھی آج انھیں نمستے کررہی ہے، بھارت میں مسلمانوں کےلیے انتہائی مشکل کردیی اور طالبان کو دعوت دے کر بلایا جارہا ہے۔بھارت نے طالبان کی شرط مان کر گھٹنے ٹیک دیےانھوں نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف دوغلی پالیسی اپنائی جبکہ افغان طالبان کو رام رام کیا جارہا ہے،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی چیف محبوبہ مفتی نے کا مزید کہنا تھا کہ مسلم طلبہ کےلیے اسکالر شپس ختم کرنا مودی کی دوغلی پالیسی کی واضح مثال ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ افغان قابض طالبان کو دہشت گرد کہنے والے آج ان سے بات چیت کررہے ہیں، بھارت افغان قابض طالبان کو گلے لگاکر اپنے ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔پاکستان کا افغان طالبان رجیم، فتنہ خوارج، فتنہ الہندوستان کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار